امیرشریعت خطباء کونسل کا قیام،مفتی آصف محمودعثمانی چیئرمین منتخب
لاہور(پ ر)وطن عزیزپاکستان کے نامور علماء وخطباء کااجلاس جامع مسجدخیرالدین جوہرٹاؤن میں سرپرست اعلیٰ علماء مولاناعبدالرؤف فا ر و قی کی صدارت میں ہوااجلاس میں اسلام کی بھر پورتبلیغ واشاعت،صحیح اسلامی عقائدواعمال کی ترویج اوردینی واسلامی تعلیمات کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے ضمن میں علماء وخطباء پرمشتمل امیرشریعت خطباء کونسل پاکستان کے نام سے تنظیم کاقیام عمل میں لایا گیااوراس کے مرکزی عہدے داروں کابھی اعلان کیاگیاجس کے مطابق مولانا محمد طارق ندیم سر پر ست، مفتی آصف محمودعثمانی چیئرمین،حافظ محمدنعمان حامد وائس چیئرمین، مولانا امیر معاویہ وٹو جنرل سیکرٹری جبکہ مولانامحمدرفیق فاروقی، مولانا شہباز احمد قاسمی، مولانامحمودالحسن شمائل کو و ا ئس چیئر مین منتخب کیا گیا۔
۔ اور مولانا محمد طیب زبیر، مولانا محمدیا سین عابد، مولانافاروق احمد عثمانی، مولانا انتظار احمد عثمانی کوڈپٹی سیکرٹری منتخب کیا گیااوراسی طرح مولانا محمداسماعیل قاسمی شعبہ تبلیغ، مولانامحمدارشدناظم شعبہ نقابت،مولانامحمدصابربٹ ناظم شعبہ خطابت،حافظ محمدیعقوب شاہ ناظم نشرواشاعت اورمولاناقاری سعیداحمدعثمانی ناظم مالیات منتخب کیئے گئے۔نیزاجلاس میں مولانا میاں محمداسلم ندیم نقشبندی،مولانامحمدبشارت فاروقی، مولانامحمدحنیف حقانی،مولاناقاری عبدالرشید زاہد، مولاناحفیظ الرحمن،مولاناحافظ یحییٰ فاروقی اعوان اورمولانامحمدندیم چاریاری نے شرکت کی اورخطاب کیا۔