غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ذکر اللہ مجاہد

        غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ذکر اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں مرمت کے نام پر ہر روز کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے۔شہری بجلی کی بندش اور اس کے باعث پانی کے بحران سے پریشان اور اذیت میں مبتلا ہیں جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کی ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء و ممبر شوری جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، ضیاء الدین انصاری، ڈپٹی سیکرٹریز و ممبر شوری جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، عبدالعزیزعابد، مرزا عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز، ممبر شوری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، ڈاکٹر محمود احمد، حاجی ریاض الحسن، چوہدری محمد شوکت و دیگر قائدین نے شرکت کی۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پیٹرول میں 15 روپے کمی کے بعد 25 روپے کے اضافہ سود سمیت وصولی کی بدترین شکل ہے۔
جس کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئے طوفان کی وجہ سے پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء خور ونوش مزدور طبقہ کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں جو تشویشناک امر ہے۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ ادوار کی حکومتوں کے نقشے قدم پر چل رہی ہے تبدیلی اور مدینہ کی ریاست کے دعویدار حکمرانوں نے غریب عوام کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سخت گرمی شہر بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے