سعودیہ میں مقیم پاکستان کی نامور سماجی شخصیت عباس حسین ملک انتقال کر گئے
لاہور(پ ر)سعودی عرب کی نامور پاکستانی شخصیت عباس حسین ملک لاہور میں انتقال کر گئے مرحوم پاکستانی کمیونٹی سکول الخْبر کے بانی تھے جس سے لاکھوں پاکستانی مستفید ہو رہے ہیں۔اس کی بنیاد 1966 میں رکھی گئی۔اس کے لئے تین عدد عمارتیں تعمیر کروائیں جن کی اپنی ٹرانسپورٹ کی سہولت ہے۔اس میں 5000طلباء وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس کے اعلاوہ 100سے زیادہ اساتذہ اور دوسرے عملے کو روزگار میسر ہے سکول کے اعلیٰ معیار اور ان کی خدمات کی باعث الخْبر، دمام اور سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے دیگر علاقوں میں انہیں پاکستانیوں کے سر سید کے طور سے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں ایک بڑی کنسٹرکشن کمپنی کی بنیاد رکھی جو جدہ میں اوورسیز انویسٹر کے طور پر کام کر رہی ہے۔جس میں ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار میسر ہے۔ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں انہوں نے ایک سکول تعمیر کیا ہے جو 100ایکڑ پر مشتمل ہے