تبدیلی سرکار مندر تعمیر نہ کرنے کادوٹوک اعلان کرے،ہیومن رائٹس موومنٹ

  تبدیلی سرکار مندر تعمیر نہ کرنے کادوٹوک اعلان کرے،ہیومن رائٹس موومنٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ اسلام بت فروشی نہیں بت شکنی کاعلمبردار ہے۔سچے مسلمان کسی مندرکی تعمیر میں شریک نہیں ہوسکتے۔ہم سرورکونین حضرت محمد ؐ اور سلطان محمودغزنویؒ کے پیروکار ہیں۔بت شکنی ہمارے محبوب پیغمبرؐ کی سنت ہے۔تبدیلی سرکاراسلام آبادمیں مندر تعمیر نہ کرنے کادوٹوک اعلان کرے ان خیالات کا اظہارمرکزی صدر محمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز، محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمد فیصل پاشا، نائب صدور ناصر چوہان ایڈووکیٹ، ممتازاعوان، محمدشاہدمحمود،ملک شکیل اعوان، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم، رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدر نیویارک محمدجمیل گوندل،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدر کراچی یونس میمن،صدر بلوچستان کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدراورصدرقصورمیاں اویس علی نے مزید کہا ہے کہ مدینہ ثانی ریاست میں مندروں کی تعمیر کاتصور بھی نہیں کیاجاسکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -