عزیز ظفر آزاد کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،جمیل بھٹی

  عزیز ظفر آزاد کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،جمیل بھٹی

  

لاہور(پ ر)آج پاکستان قومی زبان تحریک کا تعزیتی اجلاس پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر عزیز ظفر آزاد مرحوم کی یاد میں ہوا۔ قومی زبان تحریک کے تمام کارکن اپنے مرحوم صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انتہائی جوش و جذبے سے شریک ہوئے۔ پاکستان قومی زبان تحریک کے نو منتخب صدر سابق اے جی پنجاب جمیل بھٹی نے کہا کہ ہم ان کے عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اورپاکستان میں نفاذ اردو کر کے ہی دم لیں گے۔تقریب میں مرحوم کے بچوں عمر عزیز، قاسم عزیز اور حرا نے شرکت کی۔انہوں نے کہا نفاذ اردو ہمارے والد مرحوم کامشن تھاہم ان کے چھوڑے ہوئے مشن میں عملی طور پر ایسے ہی حصہ لیں گے جیسے والد مرحوم لیا کرتے تھے۔ پاکستان قومی زبان تحریک کی رہنما فاطمہ قمر نے کہا کہ مرحوم عزیز ظفر آزاد کی وفات نہ صرف قومی زبان تحریک کے لئے ایک صدمہ ہے بلکہ ایک قومی سانحہ ہے۔ صدر جمیل بھٹی نے مرحوم کی بیٹی کو عزیز ظفر آزاد کی قومی خدمات پر سونئیر بھی پیش کیا۔ اجلاس میں محمد فیض، تاثیر مصطفی' حنیف قیصر' پروفیسر مظہر عالم' عدنان عالم' نعیمہ شہزاد' وردہ نایاب' پروفیسر ذیشان ہاشمی' فیصل اکبر' اعجاز احمد اعجاز' ایڈووکیٹ ملک یوسف فاروق' معظم احمد' فرمان عالم شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -