انڈس موٹر کمپنی کا کورونا کے خلاف جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے 7.5ملین روپے کا عطیہ

انڈس موٹر کمپنی کا کورونا کے خلاف جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے 7.5ملین روپے کا ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) کووڈ۔19 کے خلاف جد و جہد کو کامیاب بنانے کے لئے انڈس موٹرکمپنی (آئی ایم سی) نے 7.5 ملین روپے کاعطیہ دیا ہے۔ اپنی کاروباری و سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر) کی ادائیگی کے تحت کمپنی کی جانب سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کو عطیہ فراہم کیا گیا ہے تاہم کووڈ۔19 کے حالیہ غیر متوقع بحران کے اندر ہسپتال کو معیاری و علاج کے لئے معاونت فراہم کی جا سکے۔ انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے عطیہ کا چیک ایس آئی یوٹی کے بانی ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے حوالے کیا جن کی قیادت میں کئی سالوں سے ہسپتال صحت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات فراہم کر رہا ہے۔ قبل ازیں بھی کمپنی نے ہسپتال کو 50 ہزار سرجیکل ماسکس کا عطیہ دیا گیا تھا۔ علی اصغرجمای نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم سی سماجی ذمہ داریون کی ادائیگی پر پختہ یقین رکھتی ہے تاکہ معاشرہ کی معاونت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی یوٹی ضرورت مند طقات کو علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے اور یہ ہمارا یقین ہے کہ ہسپتال کی معاونت ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں صحت کے شعبہ کو مسائل کا سامنا ہے اور وائرس کی موجودہ غیر متوقع صورتحال میں صحت کے شعبہ پر دباؤ میں اضافہ ہواہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عطیہ کے ذریعے ہم کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملے گی اور صحت کے شعبہ کے ہمارے فرنٹ لائن ورکرز پر دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے کمپنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے معاشرے کی مدد میں سہولت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہپستال وبا کے سماجی اثرات کو کم کرنے اور بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔

مزید :

کامرس -