کووڈ۔19 کے دوران نوجوانوں کی مہارتوں کی ترقی ایک چیلنج ہے، جواد خان

کووڈ۔19 کے دوران نوجوانوں کی مہارتوں کی ترقی ایک چیلنج ہے، جواد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) کووڈ۔19 کے دوران نوجوانوں کی مہارتوں کی ترقی ایک چیلنج ہے۔ پنجاب سکلز ڈویلمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد خان نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی ایف کو پنجاب حکومت، برطانیہ کے عالمی ترقی کے ادارے (ڈی ایف آئی ڈی) اور ورلڈ بینک کی معاونت سے 200 ملین ڈالر کے فنڈ سے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ صوبہ پنجاب کے غریب اور ضرورت مند نوجوان طبقہ کے بہتر مستقبل اور فلاح و بہبود کے اقدامات کر رہا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں جواد خان نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے اور یہاں نوجوانوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی ایف کے تحت صوبہ کے نوجوان طبقہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف شعبوں میں فنی و پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کے علاوہ پاکستان اور بیرون ملک خود روزگاری کے پروگرام کے تحت بہترین آمدن والے کاروبار شروع کرنے کے لئے معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ڈی ایف حکومت پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم کا بھی شراکت دار ہے جس کے تحت ملک میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی کے مسائل کو کم کرنے کے لئے خصوصی پروگرام پرواز شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کے تحت اب تک لاکھوں نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات اور طلب کے مطابق تربیت کی فراہمی کے بعد روزگار کے حصول اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے حوالہ سے معاونت فراہم کی گئی ہے جس سے وہ پرکشش آمدن کما کر ملک کی معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -