آئی ایف سی مورٹ گیج ری فنانس کمپنی میں سرمایہ کاری کریگی: آئی ایف سی

آئی ایف سی مورٹ گیج ری فنانس کمپنی میں سرمایہ کاری کریگی: آئی ایف سی

  

اسلام آباد (اے پی پی) ورلڈ بینک گروپ کی رکن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ (پی ایم آر سی) میں 3.2 ملین ڈالر (500 ملین روپے) کی سرمایہ کاری کرے گی۔ سرمایہ کاری سے ملک میں سستے مکانات کی تعمیر کے لئے قرضوں کی فراہمی کی شرح میں اضافہ ہو گا۔ آئی ایف سی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کے شہری علاقوں میں رہائش پذیر خاندانوں کو غیر معیاری رہائشی سہولیات کا سامنا ہے اور 2030ء تا 2040ء کے دوران شہری آبادی دگنا ہو جائے گی جس کے تناظر میں پاکستان میں کم قیمت رہائشی سہولیات کی طلب بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 10 ملین گھروں کی طلب میں شدید اضافہ کے باوجود پاکستان میں مورٹگیج قرضہ کی شرح 0.3 فیصد ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں یہ شرح 3.4 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئی ایف سی کی معاونت سے پی ایم آر سی سے قرض حاصل کرنے والوں کو زیادہ قرضوں کی فراہمی ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے پرائمری مورٹگیج لینڈر (پی ایم ایل ایس) کو نئے قرضوں کی فراہمی میں مدد ملے گی اور خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے علاقوں میں قرضوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ کے ذریعے مستقبل میں اس سہولت کے حوالے سے رہنمائی حاصل ہوگی۔ پی ایم آر سی کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او مدثر ایچ خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایف سی کی سرمایہ کاری بروقت ہے اور ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے معاشی سست روی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آئی ایف سی کی بطور شیئر ہولڈر موجودگی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا جس سے پاکستان مین مورٹگیج کے حوالے سے پی ایم آر سی کی استعداد میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -