افتخارعلی ملک اور حاجی غلام علی کو سارک چیمبر کا صدر اور نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

  افتخارعلی ملک اور حاجی غلام علی کو سارک چیمبر کا صدر اور نائب صدر کا عہدہ ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) بزنس مین پینل نے افتخارعلی ملک اور حاجی غلام علی کو سارک چیمبر کا صدر اور نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

بزنس مین پینل کے (فیڈرل) چیئرمین ریاض خٹک نے اپنے یک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی دو معروف کاروباری شخصیات وایشا و بحر الکاہل کے بارے میں وسیع علم رکھتی ہیں اور ان کی قیادت میں سارک ممالک اور علاقائی تجارت میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ باہمی تجارت میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پی ایم پی کے فیڈرل سیکرٹری جنرل احمد جواد نے کہا کہ سارک چیمبر افتخار علی ملک اور حاجی غلام علی کی قیادت میں جنوبی ایشیائی ممالک میں تجارتی مسائل کے خاتمہ میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی صورتحال میں نئے کاروباری مواقع پیدا ہوئے ہیں اور بالخصوص جنوبی ایشیا کے خطے کی باہمی تجارت کے اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ سارک چیمبر کی قیادت جنوبی کے ایوان ہائے صعنت وتجارت میں بامقصد مذاکرات کے ذریعے جنوبی ایشیا کی صنعتی ترقی میں کردار ادا کرے گی جس سے کورونا وائرس اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں باہمی رابطوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں ترقی، خوش حالی اور استحکام کے لئے باہمی معاشی رابطوں کے فروغ سے مطلوبہ اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور سارک چیمبرکے صدر افتخار علی ملک اور نائب صدر حاجی غلام علی کی قیادت میں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس حوالے سے اپنا کلیدی کردار کرے گا۔

مزید :

کامرس -