امریکاء سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال دوران 21.99 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی) امریکاء سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 21.99 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکر رواں سال مئی تک کے عرصہ میں امریکاء میں مقیم پاکستانیوں نے 3.710 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 21.99 فیصد زیادہ ہے۔
، گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 3.041 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، اعدادوشمارکے مطابق مئی 2020ء میں امریکاء میں مقیم پاکستانیوں نے 428.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال مئی میں امریکاء میں مقیم پاکستانیوں نے 335.08 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 2.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے