ای کامرس کمپنی دراز کی کاروباروں کو آن لائن کاروبار کی سہولت فراہمی

ای کامرس کمپنی دراز کی کاروباروں کو آن لائن کاروبار کی سہولت فراہمی

  

اسلام آباد جولائی (اے پی پی) کووڈ۔19 کی وباء کے بعد معروف ای کامرس کمپنی دراز نے 5500 سے زیادہ کاروباروں کو آن لائن کاروبار کی سہولت فراہم کی ہے۔ کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ کمپنی ملک بھر میں 45 ہزار بزنسز کی آن لائن کاروبار اور مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ مزید برآں کورونا کی وبا کے بعد 5 ہزار 514 چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو دراز پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز قائم کرکے ڈیجیٹل آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ " دراز ہم قدم" پروگرام کا آغاز مئی میں کووڈ۔19 کی وبا کے بعد شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ای کامرس پلیٹ فارم پر ایس ایم ایز شاپس کا قیام تھا تاکہ ایس ایم ایز کے کاروباری اداروں کو پاکستان میں اپنی مصنوعات کی فروخت کے لئے معروف ای کامرس پلیٹ فارم سے استفادہ کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد پاکستان میں ڈیجیٹل کاروبار کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کا بنیادی سبب سماجی فاصلے کی پالیسی اور آزادانہ نقل و حمل پر حفاظتی اقدامات کے تحت بعض عائد پابنداں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دراز ہم قدم پروگرام کے تحت کمپنی کو رجسٹریشن کے لئے 35 ہزار سے زئاد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دراز ہم قدم پروگرام کا مقصد ایس ایم ایز کو با اختیار بنا ک ان کے کاروبار میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی ہم قدم پروگرام کے تحت دو ماہ کے لئے اپنی فیس اور دراز یونیورسٹی سے نئے کاروباری اداروں کی تربیت پروگرام 80 ملین روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے ملک میں کامرس اور ایس ایم ایز کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی

مزید :

کامرس -