شیر گڑھ‘ تمباکو بھٹے میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان

شیر گڑھ‘ تمباکو بھٹے میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) صافی اباد ہاتھیان کے غریب کاشتکار کے دو تمباکو بھٹے آگ لگنے سے راکھ کے ڈھیر بن گئے لاکھوں کا نقصان ہاتھیان کے عوامی،سماجی حلقوں کا صوبائی حکومت سے غریب کاشتکار کی مدد کی اپیل تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہاتھیان کے نواحی گاوں صافی اباد میں غریب کاشتکار عالم زیب ولد شمس القمر کے دو تمباکو بھٹوں میں اچانک آگ لگ گئی جس سے دونوں بھٹوں میں موجود تمباکو،پائپ،چوکے اور چھت آگ کے ڈھیر بن گئی جس سے غریب محنت کش کی لاکھوں کا نقصان ہوا اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پاکر قریبی ابادی کو آگ سے بچا لیا ہاتھیان کے عوامی،سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے غریب محنت کش کی مالی مدد کی اپیل کی ہے