کنٹریکٹ پر بھرتی لکچرارز کو فوری مستقل کیا جائے

کنٹریکٹ پر بھرتی لکچرارز کو فوری مستقل کیا جائے

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)خیبر پختونخواہ ینگ لکچرارزایسوسی ایشن کے صدرطارق خان،ملک ساجد خان اور محمدطفیل نے صوبائی،مرکزی حکومت اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ پر بھرتی لکچرارز کو فوری مستقل کیا جائے تاک درس و تدریس کا فریضہ دل جمعی سے سر انجام دے انہوں نے کہا کہ لکچرار کی یہ بھرتی تمام قانونی تقاضوں کو پوری کرکے کیا گیا ہے اور ہر سمسٹر میں ان کی تجدید کی جاتی ہے جو محکمہ اعلیٰ تعلیم اور اساتذہ دونوں کے لئے مشکل ہے بلکہ ان اساتذہ کے لئے حوصلہ شکن بھی ہے اور ان کے سروں پر ہر وقت کنٹرکٹ کا تلوار لٹکتی ہے ان اساتذہ نے تین،تین اور چار،چار سال تدریسی خدمات انجام دئیے انہیں اپنے متعلقہ مضامین پر مکمل عبور اور دسترس حاصل ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پورا کرنے کے لئے ان اساتذہ کو مستقل کیا جائے اور ان کی تنخواہیں اور دیگر مراعات مستقل اساتذہ کی برابر کی جائے تاکہ نونہال قوم کو سکون اور دلجمعی سے پڑھائیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہماری عمریں بڑھتی جا رہی ہے دوسری درس وتدریس کے علاوہ ان کے پاس کوئی ہنر اور پیشہ نہیں ہے لہذا موجودہ حکومت تعلیم دوستی کا ثبوت دیکر غیر مستقل لکچرارز کو مستقل کرکے تاکہ وہ اپنی خدمات بہترین انداز میں انجام دے سکیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -