جنوبی وزیرستان میں ژالہ باری اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

  جنوبی وزیرستان میں ژالہ باری اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں ژالہ باری اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی سبزیوں کی کھڑی فصلیں اور میوے کے باغات تباہ: تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین، کانیگرم، لدھا، وانا، شوال سمیت بڑے پیمانے پر سبزیوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہونے سمیت میوے کے باغات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، متاثر ہونے والے زمیندار ملک گل کرام ملک شاہ جہان اور دیگر نے حکومت اور پی ڈی ایم اے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ذریعہ معاش پھلوں کے ان باغات اور سبزیوں سے آنے والے آمدن پر ہے لہذا حکومت وقت ہمارے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ زمینداروں کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کا گزر بسر زراعت پر منحصر ہے لیکن ہر سال قدرتی آفت یعنی ژالہ باری ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر حکومت اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے کسی قسم کی امداد نہیں دی جاتی اور اس مد میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کروڑوں روپے فنڈ خرد برد کی نظر کردیتے ہیں۔متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ ضرورت اس آمر کی ہے کہ حکومت بروقت ان نقصانات کا جائزہ لیکر فوری طور پر ازالہ کرکے امداد دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -