آن لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہیں‘ پختون ایس ایف

  آن لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہیں‘ پختون ایس ایف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے آن لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے صدر خورشید خان اور سیکرٹری انفارمیشن آمین اللہ کنڈی نے کہاکہ آن لائن کلاسز کسی صورت قبول نہیں اور ہر فورم پر احتجاج ریکارڈ کریں گے کیونکہ پختونخوا کے اکثر حصوں میں انٹرنیٹ کی صورتحال ابتر ہے اور آن لائن کلاسز لینا ناممکن ہے حکومت کو چاہیے کہ پہلے پختونخوا وطن بالخصوص قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ بحال کیا جائے اس کے بعد آن لائن کی فکر کی جائے دوسری بات یہ کہ وبا کی وجہ سے صوبے کے اکثر افراد کی معاشی حالت بہت خراب ہوچکی ہے ایسے میں طلبا فیس جمع نہیں کراسکتے کورونا کی جان لیوا وباء ہے اسلئے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ کالج یونیورسٹی طلباء کے وسیع تر مفاد میں یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کم از کم پچاس فیصد تک فیسیں اور ہاسٹل کے مکمل فیسیں معاف کی جائیں۔ ورنہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سڑکوں پر نکل کر اس وبا کے باوجود سخت احتجاج کرے گی۔