کورونا وائرس کیخلاف احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہی اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے‘ ڈی سی بنوں

    کورونا وائرس کیخلاف احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہی اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراپنانے سے ہی اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے اس لئے تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے اور خصوصا ماسک کے استعمال کو یقینی بنا نا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنربنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے میریان روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کے معائنے کے دوران مزدوروں میں فری ماسک تقسیم کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی دوری برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کو بار بار دھونے، ماسک کے استعمال اور بھیڑ والی جگہوں میں جانے سے اجتناب ہی اس کا واحد حل اور علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبیعت خراب ہونے کی صورت میں گھروں سے نہ نکلیں اور متعلقہ اداروں کی طبی خدمات حاصل کریں تاکہ اگر کورونا وائرس کا کوئی بھی خطرہ ہو تو حکمت عملی سے اس سے نمٹا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -