تخت بھائی‘ بھاری بھرکم بجلی بلز آنے پر عوام چکرا گئے
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تحصیل تخت بھائی کے عوام نے موجودہ بجلی کے زیادہ بلز آ نے سے غریب لوگوں کے رونے اور چیخنے کی آوازیں نکلنا شروع ہو گئے، غریب لوگوں کو پہلے سے کورونا وائرس، لاک ڈاؤن، غربت، بے روزگاری اور مہنگائی نے ان کا جینا حرام کر دیا تھا، تو دوسری طرف غریب لوگوں پر (واپڈا) بجلی کے بلوں کی شکل میں اتنا بوجھ ڈال دیا گیا کہ ان کو اٹھا نہیں سکتے، اگر نئے پاکستان میں غریبوں کو اسی طرح ہر مہینے مرنے پر مجبور کرتے رہے تو ہمیں خدا کے لئے اپنا پرانا پاکستان دیں، کیونکہ اس میں کم از کم غریبوں کو سہولیات کیساتھ ساتھ بجلی اور گیس کا بل تو زیادہ نہیں آ تا تھا، موجودہ حکومت غریبوں کو خودکشی پر مجبور نہ کریں، ان کو اپنے پرانے حال پر چھوڑ دیں، علاقے کے غریب لوگوں کا وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر مملکت انجنئیر علی محمد خان، ایم پی اے افتخار علی مشوانی سے پرزور عاجزانہ مطالبہ ہے کہ موجودہ بجلی کے بلوں کو فوراً معاف کر دیا جائے۔ اگر بلز معاف نہ کر دئے گئے تو یہاں کے غریب لوگوں کو بجلی کے میٹر اور تار نہیں چاہیے کیونکہ غریب عوام مزید استطاعت نہیں رکھتے، حکومت غریب لوگوں کو ریلیف دیں، بصورت دیگر علاقے کے غریب لوگ بھر پور احتجاج کریں گے۔۔