زوجہ رشید احمد انتقال کر گئیں

  زوجہ رشید احمد انتقال کر گئیں

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنورنگ لکی مروت امین اللہ خان نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں میں ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم کیے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقے میں لوگوں کے درمیان تقسیم کر سکیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کورونا وائر س کے خلاف فرنٹ پر لڑنے والے ہمارے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز، صحافی، پولیس، ٹی ایم اے، ٹا ئیگر فورس کے رضا کاروں کی انتھک محنت اور محدود وسائل کے باوجودکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کر تا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس کی مکمل بیخ کنی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی دوری اور ماسک کے استعمال سے اس وائر س کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکتا ہے اس لئے بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اورہاتھ منہ بار بار دھوئیں، بھیڑ میں نہ جائیں اورماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ اس وائرس کا مقابلہ کیا جا سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -