خیبر رائفل کا چیک پوسٹ بنانے پر شدید احتجاج چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ
ہنگو (بیورو رپورٹ) لوئر اورکزئی فیروز خیل قبیلے کے اپنے حدود میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے خیبر رائفل کا چیک پوسٹ بنانے پر شدید احتجاج چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ خیبر رائفل کا ہمارے زمین پر چیک پوسٹ بنانا ہم اپنے زمین پر ضلع خیبر کا قبضہ تصور کرتے ہیں کور کمانڈر پشاور جے او سی کوہاٹ کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس ڈی سی ضلع اورکزئی اس مسئلے کا نوٹس لیں ہم کسی بھی صورت میں اپنے زمین پر خیبر رائفل کا چیک پوسٹ برداشت نہیں کریں گے ہمارا اپنا اورکزئی سکاؤٹس موجود ہے ان خیالات کا اظہار فیروز خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملک ماسید خان ملک عبدالمت خان ملک منصف و دیگر نے لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوئر اورکزئی چھپری فیروزخیل کے علاقے مامانڑی میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے خیبر رائفل نے بغیر ہمارے ساتھ مشورہ کئے ہمارے زمین پر چیک پوسٹ بنایا ہے ہمارے زیادہ عرصے سے اس زمین پر حد برداری کے حوالے سے ضلع خیبر سے تنازعہ چلا آ رہا ہے ایسا نہ ہو کہ خیبر رائفل کے چیک پوسٹ بنانے سے ضلع خیبر والے ہمارے زمین پر قبضہ کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس چیک پوسٹ کو ختم کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے بصورت دیگر ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے احتجاجی مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے ضلع خیبر کے ایم این اے اور ایم پی اے سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کی سنگینی کا نوٹس لیں اور ہمارے اورکزئی قبائل کے ساتھ مل بیٹھ کر مزاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکال لیں ایسا نہ ہو کہ یہ مسئلہ وزیرستان اور کرم کے طرز پر شدت اختیار کرے انہوں نے فیروز خیل قبیلے کے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی اور اس یقین دہانی پر مظاہرہ ختم کیا کہ ہم اس سلسلے میں جے او سی کوہاٹ کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس ڈی سی ضلع اورکزئی اور ضلع خبیر کے منتخب عوامی نمائندوں سے بات کرکے مذاکرات کرذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔