جمعیت علماء اسلام (ف) رستم کے مجلس عمومی کا اجلاس

جمعیت علماء اسلام (ف) رستم کے مجلس عمومی کا اجلاس

  

رستم (نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام (ف) رستم کے مجلس عمومی کا اجلاس درالعلوم عربیہ رستم میں منعقد ہوا جس میں تحصیل رستم کے تمام سینئر رہنماوں اور کارکنا ن نے بھر پور شرکت کی،اجلاس سے جے یوائی رستم کے امیر مفتی محمد کامران، قاضی احتشام الدین ایڈوکیٹ،مولانا نجیب الرحمان عزیز ی اور مولانامحمد عاطف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ خالت میں صرف جے یوآئی محروم طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور اس مشکل وقت میں عوام کیساتھ ہیں کارکنان آپس میں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرکے جمعیت کا پیغام اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام کی دعوت گھر گھر پہنچائیں، موجودہ حکومت ہرمحاز پرناکام ہوچکی ہے ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے عریب عوام کو مافیاز کے حوالے کیاہے،مہنگائی بے روزگاری زوروں پر ہے،عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں تبدیلی والوں نے ملک و قوم دونوں کو ائی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -