متاثرین تیراہ کو آئی ڈی پیز کا درجہ دیکر واپسی ممکن بنائی جائے،صحبت آفریدی

  متاثرین تیراہ کو آئی ڈی پیز کا درجہ دیکر واپسی ممکن بنائی جائے،صحبت آفریدی

  

جمرود(نمائندہ خصوصی)قبائل عوامی مومنٹ کے رہنما صحبت آفریدی،اعظم خان محسود،عبدالرزاق اور دیگر نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائل اضلاع میں ابھی بھی متاثرین موجودہ ہیں جو حکومت کے عدم توجہ سے کئی مشکلات سے دوچارہیں،جس میں آفریدی قوم کے کوکی خیل،برقمبرخیل،ملک دین خیل اورسپاہ شامل ہیں جو اب تک متاثرین کے درجہ اور امدادی پیکیچ سے محروم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تیراہ متاثرین ضلع خیبر اور ضلع پشاور کے مختلف علاقوں میں نہایت ہی مشکل ذندگی گزار رہے ہیں اور ان لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور نہیں حکومت ان کو کوئی توجہ دیتاہیں۔صحبت آفریدی نے بتایاکہ مذکورہ متاثرین گزشتہ اٹ سالوں سے بے سروسامانی کی حالت میں رہ رہے ہیں اس لئے جماعت اسلامی جو باب خیبر کے مقام پر احتجاج کیمپ لگایا ہے قبائل عوامی موومنٹ نے اس کیمپ کا دورہ کیا اوریہ مشورہ دیا کہ یہ ایک سنگین اور متاثرین کا درینہ مسئلہ ہے جن کا حل ہم تما م سیاسی جماعتیں اور تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مسئلے کو حل کرانے کے لئے مشترکہ پریس کانفرنس اور ہر ایک میدان پر ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھائینگے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد تیراہ متاثرین کو آئی ڈی پیز کا درجہ دیکر باعزت واپسی یقینی بنائی جائے کیونکہ بلدیات انتخابات کے لئے حلقہ بندیاں ہورہی ہیں اگر ان سے متاثرہ علاوقوں کے لوگ رہ جائے توان کو اور ذیادہ نقصان ہوجائے گا جو پہلے بھی دربدرٹھوکریاں کھاچکے ہیں۔ تاہم انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں موجودہ کشدگی کو قبائلی رسم ورواج اور روایاتی جرگوں کے زریعہ حل کیاجائے تاکہ علاقہ میں مستقل امن وامان قائم ہوسکے تاہم قبائل عوامی موومنٹ کے سربراہان کشدگی میں ہر مثبت کردارادا کرنے کے لئے ہماوقت تیارہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -