ٹریڈ انسٹرکٹرز سے ہونیوالی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے‘ مشترکہ بیان

ٹریڈ انسٹرکٹرز سے ہونیوالی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے‘ مشترکہ بیان

  

پشاور (سٹی رپورٹر)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی خیبر پختونخوا میں گریڈ 11 اور 12 کے ٹریڈ انسٹرکٹروں نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،میل اور فیمیل ٹریڈ انسٹرکٹروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ھے کہ وہ جس گریڈ میں بھرتی ہوئے تھے آج تیس سال گزرنے کے باوجود وہ وھیں پر کھڑے ہیں جبکہ کئی میل اور فیمیل ٹریڈ انسٹرکٹرز اپنی مدت ملازمت پوری کرکے اسی گریڈ میں ریثائرڈ ہو گئے ھیں یا فوت ہو گئے ھیں، اس طبقے کے کسی بھی رکن کو آج تک نہ تو ترقی دی گئی نہ ہی انہیں اپنی سنیارٹی کا پتہ ہے، بدقسمتی سے آج تک کسی نے بھی اس طبقے کے قانونی مسائل کی طرف توجہ بھی نہیں دی، اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے ایم ڈی کے پی ٹیوٹا،سید سجاد علی شاہ ڈائریکٹر مانیٹرنگ نذیر احمد نذیر اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریڈ انسٹرکٹروں کو فی الفور گریڈ 15 میں اپ گریڈ کرکے فور ٹائر فارمولے میں شامل کیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -