عید الاضحی کی آمد پر مویشی منڈیوں میں جانوروں پر سپرے مہم کا آغاز
لوئر دیر (بیورورپورٹ) محکمہ لائیو سٹاک لوئر دیر نے عید الاضحی کی آمد پر مویشی منڈیوں میں جانوروں پر سپرے مہم کا آغاز کر دیا،جانوروں کو جراثیم کش سپرے اور چیچڑ مار ادویات فراہم کرنے کیلئے 7ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار محکمہ لائیو سٹاک کے ڈسٹر کٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم اللہ نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ضلع میں کانگو بخار اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر کے مال مویشی منڈیوں اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر جانوروں کو جراثیم کش سپرے اور چیچڑ مار ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چکدرہ،تالاش،تیمرگرہ،رباط،منڈا،مایار اور خال کے مقامات پر مویشی منڈیوں میں جانوروں پر روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اور چیچڑ مار ادویات کی سپرے کی جائے گی،انھوں نے کہاکہ تمام مویشی منڈیوں میں عوام کی اگہی کیلئے بینرز بھی اویزاں کرنے سمیت متعلقہ ٹی ایم ایز کے ساتھ مربوط منصوبہ بندی کے تحت عید الاضحی کی امد پر تمام جانوروں کو جراثیم کش کرکے صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل درامد کو یقینی بنائی جائے گی۔