پشاور‘ موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

      پشاور‘ موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تجارتی مراکز میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس نے بتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ثناء اللہ ولد حبیب الرحمان سکنہ خزانہ نے تھانہ فقیرآباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ سبزی منڈی میں اس کی کھڑی موٹرسائیکل کسی نے چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد جاوید اختر خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے دوران تفتیش جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران ولی اللہ ولد فرہاد اللہ سکنہ نوے کلے پشتخرہ کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -