صوابی‘ ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق‘ 1 شدید زخمی

  صوابی‘ ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق‘ 1 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)پشاور اسلام آباد موٹر وے پر موٹر کار کی ٹائر پھٹ جانے سے سابق یو سی نائب ناظم گاڑ منارہ صوابی عبدالطاہر خان اپنے بڑے بھائی عبدالرقیب خان سمیت جاں بحق ہو گئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور میں مجروح ڈرائیور وکیل خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ شب دونوں بھائیوں کے ہمراہ پشاور سے اپنے گاؤں موضع یوسفی آرہے تھے جب کار پشاور اسلام آباد موٹر وے پر چھوٹا لاہور کے حدود میں پہنچی تو ٹائر پھٹنے کی وجہ سے اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں عبدالرقیب خان اور عبدالطاہر خان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جب کہ وہ شدید زخمی ہو گیا جاں بحق ہونے والے بھائیوں اور مجروح کو فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا چھوٹا لاہور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔