محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اساتذہ کیلئے ٹیبلیٹ کا استعمال لازمی قرار دیدیا

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اساتذہ کیلئے ٹیبلیٹ کا استعمال لازمی قرار ...

  

پشاور(این این آئی) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا (کے پی) نے اساتذہ کیلئے ٹیبلیٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیبلیٹ اساتذہ خود خریدیں گے تاہم محکمہ 50 فیصد رقم دے گا۔ ٹیبلیٹ کے استعمال کی پالیسی کا مقصد اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔صوبائی کابینہ نے 30 اپریل کو پالیسی کی منظوری دی تھی جو سال 21-2020 سے قابل عمل ہو گی۔ پالیسی کیلئے محکمہ تعلیم اپنے سالانہ بجٹ سے رقم مختص کرے گی،اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر استاد کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم کا انٹرنل آڈٹ سیل ٹیبلٹ پالیسی کا سالانہ آڈٹ کرے گا۔

محکمہ تعلیم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -