عمران خان عوامی مینڈیٹ سے وزیر اعظم بنے‘ احمد نیازی
سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)وزیراعظم عمران خان کے کوارڈی نیٹراحمدخان نیازی نے اپوزیشن کو خبردارکیاہے کہ پچھلے عام انتخابات میں عوام نے عمران خان کوجنون سے وزیراعظم بنادیا جب کہ آئندہ انتخابات میں قوم دوبارہ عمران خان کو جنون اورضدسے وزیراعظم بناکر دم لیں گی کارکن اور مقامی قائدین اختلافات بھلاکرپارٹی کی فعالیت اور مقبولیت کے لئے جدوجہد شروع کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لکی مروت کے دورے کے موقع پر سرائے گمبیلامیں تحریک انصاف کے سابق ضلع نائب ناظم حاجی عرب خان کی رہائش گاہ جب کہ تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے سینئر نائب صدر طارق سعید خان میدادخیل کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرتحریک انصاف کے سابق ضلع نائب ناظم حاجی عرب خان، سابق ایم این اے نصیرمحمدخان میدادخیل،فیصل انعام اللہ خان، ضلعی صدرجوہرخان،جنرل سیکرٹری شفقت اللہ،تحریک انصاف یوتھ ساتھ ریجن کے نائب صدرفداء اللہ،ٹائیگرفورس نورنگ کے نیک زاعلی خان، نوابزادہ عبدالرحیم عرف مینی خان،تحصیل لکی کے صدرڈاکٹرمحمداقبال،حاجی ملک نواب خان،سابق تحصیل کونسل لکی میں اپوزیشن لیڈراسفندیارخان،تحصیل غزنی خیل کے صدرحاجی فرحان خان،تحصیل نورنگ کے صدرعارف اللہ اورحکیم اصغرخان سمیت کارکن بڑی تعدادمیں موجودتھے۔جہاں ہر پارٹی رہنماوں نے مہمان خصوصی کوارڈی نیٹر احمد خان نیازی کو روایتی پگڑی پہنائی گئی اوران کے آمدکاخیرمقدم کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مقامی قیادت نے لکی مروت کے عوام کودرپیش مسائل ان کے سامنے پیش کیااوران سے درخواست کی کہ لکی مروت کے مسائل حل میں ان کی مدد کریں۔کوارڈنیٹراحمدخان نیازی نے تقریبات سے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا بنیادی مقصد ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑاکرنااورپاکستان کوایک فلاحی ملک بنانا ہے اس لئے وزیراعظم نے جب اقتدارسنبھالاہے تب سے مافیاں کاخواب چکناچورہوگیااورآج سب مافیاں وزیراعظم کے خلاف ایک ہوگئے تاہم ان کویادرکھناچاہئے کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی صورت احتساب کے عمل سے دستبردارنہیں ہوں گے اورقوم کی مددسے آخری سانس تک ان کے خلاف لڑیں گے انہوں نے مزید کہاکہ پچھلے عام انتخابات میں عوام نے عمران خان کو جنون سے وزیراعظم بنادیا جب کہ آئندہ انتخابات میں قوم جنون اورضدسے دوبارہ عمران خان کو وزیراعظم بناکراپوزیشن پر کاری ضرب لگائیں گے انہوں نے پارٹی کے مقامی قائدین اور کارکنوں پرزوردیاکہ آپس میں تمام تر اختلافات بھلاکرپارٹی کی فعالیت اور مقبولیت پرکوئی توجہ دی جائے