وائرس کی روک تھام میں فرنٹ لائن کردار ادا کرنے پر توصیفی اسناد دئیے گئے

  وائرس کی روک تھام میں فرنٹ لائن کردار ادا کرنے پر توصیفی اسناد دئیے گئے

  

تخت بھائی(نما ئندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنرتخت بھائی انیلا فہیم اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی کی طرف سے کورونا وباء کا 100دن مکمل ہونے پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کورونا وائرس کی روک تھام میں فرنٹ لائن کردار ادا کرنے پر توصیفی اسناد سے نواز ا اور گلدستے پیش کیئے۔اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب تحصیل کمپیلکس میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر ان حضرات ٹی ایم او نور شاہ علی صافی، ایم ایس ڈاکٹر کچکول خان، ایم او ڈاکٹر قاسم شاہ، تخت بھائی بار کے صدر فرمان علی ایڈوکیٹ،سابق صدر قمر زمان ایڈوکیٹ، ایس ایچ او راد علی خان، ریسکیو 1122 کے انچارج سید جمیل شاہ، پریس کلب کے چیئرمین حاجی ہدایت اللہ مہمند،سابق چیئر مین حاجی حیات اللہ اختر، شیرگڑھ پریس کلب کے چیئر مین بخت اللہ جان حسرت،ملک رحمان، تبلیغی مرکز جھنڈئی کے امیر مولانا عبداللہ،مولانا محمد داؤد،سما ل ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری ضلع مردان کے صدر حاجی معز اللہ خان،انجمن تاجران تخت بھائی سٹی کے صدر حاجی طارق خان،سالک فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی جہانزیب سالک، تحریک تحفظ تحصیل تخت بھائی کے چیئرمین عبدالستار تاجک ایڈو کیٹ، معا ز ویلفیئر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر زید مہمند،ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت علی، الخدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین ارشد اقبال اور دیگر میں توصیفی سر ٹیفکیٹ اور پھو لوں کے گل دستے تقسیم کئے۔جبکہ ڈی ایس پی سرکل تخت بھائی بشیر احمد خان اور یوتھ پارلیمنٹ کے بانی علامہ محمد صدیق کے تحائف ان کے نمائندوں نے وصول کئے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم نے کہا کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ بھرپور عوامی تعاون سے کرونا کی وباء میں کمی آرہی ہے۔جنہیں مقامی انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ہر قسم مشکلات و قدرتی آفات کا بحثیت قوم مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارے لیے قابل احترام ہیں جنہوں نے کورونا کے خلاف انتظا میہ کے ساتھ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعاون کرنے والے افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرونا وباء کی روک تھام کے بارے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -