کورونا پازیٹو کیسز اور اموات میں کمی آ رہی ہے‘ عصمت اللہ وزیر
پاراچنار (نمائندہ پاکستان) ضلع کرم کے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کروکوروناکے خلاف ضلع کرم میں معاشرے کے تمام طبقوں نے ملکر بہترین طریقے سے مقابلہ کیا اور اب پازیٹیو کیسیز اور اموات میں کمی آرہی ہے۔ کورونا کے خلاف لڑتے ہوئے سو دن پورا ہونے پرسول ہسپتال پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطا اللہ ہم نے کہا کہ ضلع کرم میں محکمہ صحت نے قبائلی عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد انتظامیہ اور فورسز کے ہمراہ بہترین طریقے سے کرونا وائرس کا مقابلہ کیا اور اب اس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں نئے پازیٹیو کیسز اور اموات میں کمی آرہی ہے کورونا کے خلاف سو روزہ بہترین کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ بلدیہ میڈیا ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے مختلف شعبوں سمیت مختلف اداروں کو خصوصی تعریفی اسناد دئیے گئے اس موقع پر ڈاکٹر عطا اللہ کا کہنا تھا کہ ڈائیریکٹر ہیلتھ سرویسیز برائے قبائیلی اضلاع ڈاکٹر نیاز آفریدی کے خصوصی ہدایات پر کورونا کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس حوالے سے مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی بہترین راہنمائی سے قبائیلی اضلاع میں کورونا وائرس پر نہ صرف تیزی سے قابو پایا جارہا ہے بلکہ بہترین حکمت عملی اور اچھے انتظامات کی وجہ سے مریض بھی جلد صحت یاب ہو رہے ہیں۔