خوشاب تا آواران 146کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر شروع کر دی: عاصم سلیم باجوہ

  خوشاب تا آواران 146کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر شروع کر دی: عاصم سلیم باجوہ

  

اسلام ا ٓ باد (آئی این پی) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ خوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب روپے لاگت آئے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ایم 8 منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیاہے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 146 کلو میٹر شاہراہ کی تعمیر کی منظوری لی گئی، خوشاب سے آواران تک شاہراہ کے منصوبے پر 26 ارب لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ جنوبی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گا، علاقے کے لوگوں کو روزگار اور ترقی مل سکے گی۔ اس سے قبل عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے کو سست روی کا شکار کرنے کا تاثر غلط ہے، سی پیک کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ ایم ایل ون 7.2 ارب ڈالر کامنصوبہ، زرعی اور اقتصادی زونز سامنے ہیں۔ توانائی شعبے میں 3.5 ارب ڈالر کے 2 ہائیڈل پاور پراجیکٹس شامل ہیں۔ سی پیک کے منصوبوں پر رفتار میں تیزی نظر آرہی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -