ڈی جی محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فرنٹ لائن اہلکاروں کو توصیفی اسناد دئیے گئے

    ڈی جی محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فرنٹ لائن اہلکاروں کو توصیفی اسناد ...

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند، عزم و ہمت کے سو دن،ڈی جی محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فرنٹ لائن اہلکاروں کو توصیفی اسناد دی گئی، کورونا سے محکمے کے شہداء کی درجات بلندی اور مریضوں کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وباء سے لڑتے ہوئے سو دن بغیر تعطیل و لاک ڈاؤن محکمہ لائیو سٹاک ضم شدہ اضلاع کی جانب سے مسلسل ڈیوٹی اور حیوانات و پولٹری کو بیماری سے بچاؤ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے فرض شناس آفیسرز اور فیلڈ اہلکاروں کو توصیفی اسناد سے نوازا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ایکٹینشن برائے قبائیلی ضم شدہ اضلاع ڈاکٹر عالمزیب مہمند نے اپنے دفتر میں ایس او پی کے مطابق منعقدہ پروقار تقریب منعقد کی۔ جس میں قبائیلی ضلع مہمند کے علاوہ دیگر ضم شدہ اضلاع میں کورونا وباء کے ہوتے ہوئے سو روز مسلسل فرض شناسی کے ساتھ زمینداروں کے حیوانات اور پولٹری کو علاج معالجہ فراہم کرنے والے آفیسرز اور اہلکاروں کو مدعو کیا تھا۔ ڈی جی لائیو سٹاک ایکٹینشن ڈاکٹر عالمزیب مہمند نے مذکورہ اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دے کر ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کو اس عالمی وباء کے عروج کے دوران بدستور ڈیوٹیاں انجام دینے کا جو ٹاسک حکومت نے دیا تھا۔ اپنے فرض شناس آفیسر ز اور قابل فیلڈ ورکرز کی جانب سے ڈیوٹی سے لگن اور دیانت داری کے بدولت ہم اس چیلنج میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک ضم شدہ اضلاع میں ایک فعال اور عوام کو فوری ریلیف دینا والا محکمہ ہے۔ جس کی کامیابی کا سہرا لائیوسٹاک ملازمین کے سر جاتا ہے۔ تقریب کے آخر میں شرکاء نے کورونا وباء سے محکمہ لائیو سٹاک کے شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور وائرس کے شکار تمام مریضوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں لوئر مہمند یکہ غنڈ لائیو سٹاک ہیڈ آفس میں بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مفتی عبدلرازق کی کے زیر صدارت اجلاس میں عزم و ہمت کے سو دن کے دوران کورونا سے شہید اور مرض میں مبتلا تمام پاکستانیوں کی حق میں دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -