اکبرپورہ پولیس اور مقامی مشران کی کاوشوں سے 2 بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ حل

      اکبرپورہ پولیس اور مقامی مشران کی کاوشوں سے 2 بھائیوں کے درمیان جائیداد ...

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)اکبرپورہ پولیس اور مقامی مشران کی کاوشوں سے دو بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ بغیر خون خرابے حل کرا لیا گیاگزشتہ روز درویش خان SHO اکبر پورہ کو اطلاع ملی کہ بانڈہ ملْاح خان میں دو بھائیوں کے مابین جائیداد کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے فوری طور پر دونوں کو امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر تھانہ اکبرپورہ لایا گیامقامی مشران نے دونوں بھائیوں کے درمیان صلح کرانے کی پیش رفت کی جس میں مقامی پولیس نے اْنکی ہر ممکن قانونی مدد کی تھانہ اکبرپورہ پولیس اور مقامی مشران کی محنت رنگ لے آئی اور دونوں بھائیوں میں باہمی رضا مندی سے صلح ہو گئی درویش خان SHO اکبر پورہ نے مقامی مشران کا شکریہ ادا کیا کہ اْنکی محنت سے دو بھائیوں کے درمیان تنازعہ ختم ہوا اور دونوں نے ہنسی خوشی اس فیصلے کو قبول کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -