اورکزئی پولیس کی کاروائی‘ منشیات برآمد‘ ملزمان فرار

  اورکزئی پولیس کی کاروائی‘ منشیات برآمد‘ ملزمان فرار

  

ہنگو (بیورو رپورٹ) اورکزئی پولیس کی کامیاب کاروائی سمگلر فرار 7کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس قبضے میں لئے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے تایا کہ ڈی ایس پی لوئر اورکزئی محبوب خان کی زیر نگرانی پولیس نے لوئر اورکزئی کے علاقہ مندرہ خیل کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل پر آنے والے سمگلر نے گھبراہٹ کی وجہ سے چرس چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے 7کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لئے پولیس نے سمگلر شاہ جی گل ولد فقیر محمد قوم قمبر خیل حال سید خلیل بابا کے خلاف تھانہ کلایہ میں مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او نثار احمد خان نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں منشیات کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر صورت میں ضلع اورکزئی کو منشیات سے پاک کرکے دم لیں گے اب تک 100کلوگرام سے ذیادہ چرس پکڑے گئے ہیں اور10سے ذیادہ سمگلر گرفتار کئے گئے ہیں منشیات کے خلاف یہ مہم بغیر کسی دباؤ کے جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -