کورونا‘ سرکاری اہلکاروں نے بھرپور اقدامات اٹھائے‘ کامران رحمان

  کورونا‘ سرکاری اہلکاروں نے بھرپور اقدامات اٹھائے‘ کامران رحمان

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لیبر خیبر پختونخوا کامران رحمان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران محکمہ صحت اور دیگر صوبائی محکموں کی طرح محکمہ محنت کے افسروں اور اہلکاروں نے بھی صوبے بھر کے محنت کشوں میں نہ صرف اس وباء کے حوالے سے مدافعتی اقدامات کے بارے آگاہی کے لیے دن رات کام کیا بلکہ صوبے میں واقع لیبر کالونیوں میں جراثیم کش سپرے کے ساتھ ساتھ ورکرز اور ان کی فیملیز میں ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم بھی ممکن بنائی۔وہ ورکر ویلفئیر بورڈ، لیبر اور سوشل سکیورٹی کے افسران کو کورونا کے حوالے سے عزم و ہمت کے سو روز مکمل ہونے پر بہترین کارکردگی پر اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری لیبر نے ڈپٹی ڈئریکٹر محمد شعیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالونیز میر ویس وزیر اور سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر بلال کو بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد دیے۔ کامران رحمان نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی محنت کشوں کی مرہون منت ہے اس لیے حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کو اولیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اس لیے ہمیں اس حوالے سے الرٹ رہنا ہوگا اور صنعتی اداروں اور لیبر کالونیوں میں ایس او پیز پر برابر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -