ہنگو‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘ 6 ملزمان گرفتار

    ہنگو‘ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘ 6 ملزمان گرفتار

  

ہنگو (بیورو رپورٹ)ہنگوٹل پولیس نے سماج دشمن عناصرکیخلاف بڑے پیمانیپرکریک ڈاون کیدوران منشیات فروش سمیت 06 جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔کریک ڈاون کیدوران زیرحراست ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات بھی برامدکرلی گئی ہے۔جن میں ایک کلاشنکوف،دوبندوق،ایک ریپیٹر'511مختلف بورکیکارتوس اور3480گرام چرس شامل ہے۔جبکہ سرہ غنڈہ میں بھتیجے کوحبس بیجامیں رکھنیپردوملزمان کوبھی پولیس نیحراست میں لیکر بھتیجے کوبازیاب کرالیا۔تفصیلات کیمطابق ضلعی پولیس سربراہ شاہداحمدخان کی واضح کردہ ہدایات کی روشنی میں اورایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان کی نگرانی میں ہنگوضلع بھرمیں سماج دشمن عناصرکیخلاف پولیس کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے اورتمام تھانوں کی حدودمیں سماج دشمن عناصر،مجرم اشتہاریوں اورمنشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانیپرکاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے۔ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بڑے پیمانے پرجاری کریک ڈاون کے تسلسل میں ایس ایچ اوٹل مخمود خان نے پولیس نفری کیہمراہ ٹنڈرو'سپین ٹل' اورملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف کریک ڈاون کیدوران منشیات فروش سمیت 06 جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔ علاقہ ٹنڈرومیں منشیات فروش عثمان الدین ولدگلاب کوگرفتارکرکے ان کیقبضیسے ایک عددریپیٹر اور3480گرام چرس برامدکرلی گئی ہے،جبکہ دیگرمختلف علاقوں میں کریک ڈاون کیدورآن ناجائزاسلحہ رکھنے پرپولیس نیپانچ افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سیمجموعی طورپرایک کلاشنکوف،دوبندوق اور511 مختلف بورکے کارتوس برامدکرلئیہیں۔جبکہ پولیس نیکاروائی کرتے ہوئے سرہ غنڈی میں بھتیجے کوحبس بیجامیں رکھنے پردوملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔تھانہ میں درج ایف ائی ار کیمطابق ایس ایچ اوٹل محمودخان کوسلیمان خیل ولدطوطی خیل نیبزریعہ فون اطلاع دی کہ میرے سوتیلے بھائیوں نے میرے بیٹے محمدسلیمان کواپنیبیٹھک سرہ غنڈہ میں قیدکرکے حبس بیجامیں رکھاہواہے پرایس ایچ اونے چھاپہ مارکاروائی کیدوران محمدسلیمان ولدسلیمان خیل کوبازیاب کراکردونوں ملزمان مجیدخان ولد شدی خیل اوررحمان صدیقی ولدشاہ محمودکوگرفتارکرلیا' جن کیخلاف محمدسلیمان ولدسلیمان خیل کی مدعیت میں ذیل دفعات 342/387/34کے تحت مقدمہ درج کردیاگیا۔پولیس نیگرفتارملزمان سے تفتیش کاعمل شروع کردیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -