خون کا عطیہ بڑا جہاد ہے‘ ایاز آفریدی

      خون کا عطیہ بڑا جہاد ہے‘ ایاز آفریدی

  

پشاور (سٹی رپورٹر) جہاد فار زیرو تھیلیسیمیا آفریدی زون کے کوآرڈینیٹر محمد آیاز آفریدی نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ بڑا جہاد ہے اور مذکورہ تنظیم نے گزشتہ سات سالوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جہاد فار زیرو تھیلیسیمیا پورے پاکستان میں ایک رضاکرانہ تنظیم ہے یونیورسٹی آف پنجاب لاہورکے انجینئرنگ کے سٹوڈنٹ غلام دستگیر نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے تکلیف کو دیکھ کر اس نیک اور عظیم سفر کا آغاز یو سی پی لاہور سے شروع کیا اور یہ سفر زندہ دلان لاہور سے ہوتا ہوا یو ای ٹی ٹیکسلا کے فاٹا سے تعلق رکھنے والے فواد آفریدی کے ہم سفر بن گیا جبکہ عید محمد آفریدی نے اس تنظیم کو حسن خیل سب ڈویژن پشاور تک پھیلایا جس نے بڑی کامیابیاں حاصل کی اور مستحق لوگوں کو بہت فائدہ پہنچایا اس ٹیم نے سب سے زیادہ بلڈ کیمپ اور بلڈ ڈونیشن بھی جمع کی اور جہاد فار زیرو تھیلیسیمیاء پاکستان کے سب سب سے بہترین ٹیم کا اعزاز بھی فاٹا کے ٹیم سر ہے جس کو اس کے کارکردگی کے بنیاد پر فا جہاد فار تھیلیسیمیاء کے بانی غلام دستگیر نے ہمارے علاقے کے تھیلیسیمیاء کے بچوں کو جے زیڈ ٹی کے تاریخ کا پہلا ایمبولینس بھی عطیہ کیاانہوں نے کہاکہ کسی مستحق کو خون عطیہ ہی انسانیت ہے جس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -