عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مشن ہے: جواد حسین
ہنگو (بیورو رپورٹ) ضلع اورکزئی کے لوئر سب ڈویثرن کلایہ اور اپر سب ڈویثرن غلجو کے دونوں بجلی کے گریڈ اسٹیشنوں کا 66کے وی سے132کے وی کو اپ گریڈیشن اور14نئے فیڈرز بنانے کا 2ارب روپے سے ذیادہ فنڈ کے ساتھ بنانے پر افتتاح کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشہ روز لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایہ میں 66کے وی بجلی کے گریڈ اسٹیشن کو 132کے وی تک اپ گریڈ کرنے اور 9نئی فیڈرز کا افتتاحی تقریب ہوا اس موقع پر واپڈا حکام بھی موجود تھے ممبر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے 98کروڑ روپے سے ذیادہ فنڈ سے گریڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور نئی فیڈروں کا افتتاح کیا اس موقع پر علاقہ کے مشران بھی موجود تھے کلایہ میں افتتاح کے بعد ممبر قومی اسمبلی ملک جواد حسین نے اپر اورکزئی سب ڈویثرن تحصیل اسماعیل زئی کے علاقہ غلجو میں 1ارب روپے سے ذیادہ فنڈ سے غلجو گریڈ اسٹیشن کا 66کے وی سے 132کے وی کو اپ گریڈ کرنے کا اٖفتتاح کیا اس موقع پر علاقہ کے عوام بھی موجود تھے اس موقع پر ایم این اے ملک جواد حسین نے کہا کہ تحصیل اسماعیل زئی کے پانی ٹیلی فون ایکسچینج موبائل ٹاور اور بنک کا مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ غلجو میں واپڈا ہاؤس پر اور گریڈ اسٹیشن پر تعمیر کاکام جاری ہے جتنے بھی سرکاری محکمے ہیں ان میں مقامی لوگوں کو کلاس فور ملازمین بھرتی کیا جائے گا اس بار میری ترجیح اپر اورکزئی سب ڈویثرن ہے جس میں تمام اقوام کی صحت تعلیم پانی بجلی سڑکوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا اور خاص کر اپر سب ڈویثرن کے ذیادہ متاثرہ دو قبائل علی خیل اور ماموزئی کے بجلی سمیت تمام مسائل کا حل اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ اورکزئی قبائل ہمارے ہیں میں اورکزئی قبائل کا ہوں ان کے مسائل و مشکلات میرے اپنے ہیں میں ان کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑونگا اس موقع پر لوئر اورکزئی اور اپر اورکزئی کے قبائلی مشران نے وزیر اعظم عمران خان اور ایم این اے ملک جواد حسین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ضلع اورکزئی کی بجلی کا حل طلب مسئلہ حل کیا اور اورکزئی اقوام پر احسان کیا اس کے بعد ایم این اے ملک جواد حسین نے اورکزئی پریس کلب اور غلجو بازار کا دورہ کیا تاجر برادری کے مسائل معلوم کئے اور پریس کلب پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے لوئر اورکزئی کلایہ کو اپنے دورے کے دوران ان دو بجلی کے گریڈ اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و مرمت کی منظوری دی تھی۔