ڈی سی زبیر خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں کا دورہ

  ڈی سی زبیر خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں کا دورہ

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد زبیر خان نیازی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں کا اچانک دورہ کرکے ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا۔ صفائی کی ناقص صورتِ حال، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور مریضوں کیلئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ایمرجنسی وارڈ کی رینویشن اور ریہیبلیٹیشن کیلئے پلاننگ کے حوالے سے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کورارٹر ہسپتال بنوں پر مختلف علاقوں کے مریضوں کابہت زیادہ بوجھ ہے اس لئے جدید خطوط پر استوار ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ایمرجنسی وارڈ بنانے کے بعد مریضوں کوجگہ کی کمی نہ ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال کی صفائی برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ صفائی ہمارے دین کا حصہ ہے اس لئے اس کا بہت خیال رکھا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -