وائرس کے حوالے خصوصی ٹرانسمیشن ”ریڈیو کلینک“ کے 100 دن مکمل

      وائرس کے حوالے خصوصی ٹرانسمیشن ”ریڈیو کلینک“ کے 100 دن مکمل

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98سوات کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے حوالے خصوصی ٹرانسمیشن ”ریڈیو کلینک“ کے 100 دن مکمل ہوگئے، جس کی مناسبت سے ریڈیوسٹیشن نے ایک دن کی خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا،کرونا وباء اور اس وباء سے پیداشدہ حالات کی تناظر میں 20 مارچ 2020 سے شروع ہونے والے خصوصی پروگرام ریڈیو کلینک کے سو دنوں کے دوران لوگوں کو اس عالمی وباء سے آگاہی میں معاونت اور لوگوں میں اس کی افادیت کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کئے گئے وباء جو چائنہ میں پیدا ہوئی اور اب پوری دنیا تک پھیل گئی ہے کا جب پاکستان میں مریض کا پتہ چلا اور پورے ملک میں ہائی الرٹ ہوا تو سوات ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس طلب کیا کہ اب کیا کرنا چاہئے تو ہجوم کی وجہ سے او پی ڈیز کی بندش کی بھی تجویز آئی تو اس سے لوگوں کو پیدا ہونے والی مشکلات زیر غور آئیں تو سٹیشن مینیجر/ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن ابن امین موجود تھے انہوں نے آن لائن خدمات کا مشورہ دیا کہ کیوں نہ ہم ڈاکٹروں کو بلاکر ریڈیو کے ذریعے آن لائن خدمات کا سلسلہ شروع کریں جس پر انتظامیہ اور محکمہ صحت نے اس اقدام کو بہتر قرار دیا اور ریڈیو کلینک کے ذریعے آن لائن صحت کی خدمات دینا شروع کردیں جس سے براہ راست سوات، دیر، بونیر، شانگلہ اور ملاکنڈ کے عوام مستفید ہوئے اور ان کی سہولت اور دلچسپی کیوجہ سے سٹیشن منیجر ابن امین نے اس کا دورانیہ تین گھنٹوں سے بڑھاکر پانچ گھنٹے کردیاان سو دنوں کے دوران خصوصی پروگرام میں ہرروز ٹیلیفون کال جس کی تعداد ہزاروں میں رہی کے ذریعے ماہر ڈاکٹروں سے نہ صر ف کورونا وباء سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں بلکہ اس پروگرام کے ذریعے گھر بیٹھے اپنے امراض کے بارے میں ماہر ڈاکٹروں سے مفت مشورہ اور ادویات بارے معلومات بھی حاصل کرکے علاج کی سہولیات سے مستفید ہوئے کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے باعث جب ہر طرف نظام زندگی مفلو ج رہا، پختونخوا ریڈیو سوات کے جملہ عملہ اور RJs نے بلا کسی تعطل اپنی ذمہ داریاں اس طرح نبھائیں کہ ملکی نجی چینلز کے ساتھ ساتھ عالمی نشریاتی اداروں بی بی سی اور الجزیرہ ودیگر نے بھی ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کئے جو پختونخوا ریڈیوسوات کے لئے ایک اعزاز ہے، اس کے علاوہ مختلف اخبارات میں بھی اس حوالے سے خصوصی رپورٹ شائع ہوئیں، سو دن مکمل ہونے پر ایک بار پھر خصوصی ٹرانسمیشن کے ذریعے پختونخوا ریڈیو سوات کے جملہ سٹاف اور RJs نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب بھی ضرورت پڑی وہ ملک وقوم کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -