سرائے نورنگ‘ دیرینہ عداوت پر فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)عیسک خیل میں رات کے وقت حجرے میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر مبینہ ملزمان کی فائرنگ سے دوافرادجاں بحق ہوگئے۔اس سلسلے میں لکی پولیس نے میڈیاکورابطے پربتایاکہ نقیب اللہ ولد عبدالقیوم سکنہ عیسک خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ صفت اللہ ولدرحمت اللہ سکنہ لنگرخیل ہاتھی خان ہمارا دوست ہے اور ہمارے پاس آتاتھا،گزشتہ شب وہ بھائی برکت اللہ اور دوست صفت اللہ بیٹھک کے صحن میں محوخواب تھے کہ ریپٹربلٹ مارنے پرنیندسے بیدار ہوئے اوربیٹھک کے صحن میں بلب روشن تھاکہ مبینہ ملزمان نادراورمحمدابراہیم پسران محبوب،نویداللہ اورانشا ء اللہ پسران محمد ابراہیم سکنہ عیسک خیل دیکھے اور فوری طور پر مبینہ ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے صفت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ بھائی برکت اللہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ مبینہ ملزمان کے ساتھ سابقہ اقدام قتل کی دشمنی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔