ٹرین پر لگائے جانیوالی پابندیاں ختم کی جائیں‘ کربلائی سجد حسین

  ٹرین پر لگائے جانیوالی پابندیاں ختم کی جائیں‘ کربلائی سجد حسین

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) وائس آف کاروان کے سالاران نے حکومت کی جانب سے زائرین پر لگائے جانے والی پابندیوں اور نئے شرائط کوختم کرنے اور حکومت سے پرانی پالیسی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وائس آف سالاران پاراچنار کے رہنماؤں کربلائی سجد حسین، ممتاز حسین، سرفراز حسین اور دیگر نے حکومت کی جانب سے زائرین کیلئے نئی پالیسی ترتیب دینے کو غیر منصفانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ نئی پالیسی سے صرف غریب زائرین ہی سب سے ذیادہ متاثر ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں سے عقیدت مند اپنی عمر بھر کی جمع پونجی جمع کرکے زیارات مقدسہ جاتے ہیں نئی پالیسی سے ان کا یہ راستہ مکمل طور پر بند ہو جائے گا جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک زائرین کیلئے کسی قسم سختی نہیں کی گئی موجودہ حکومت نے بھاری ٹیکسز لگا کرزائرین کیلئے شدید مشکلات پیدا کردئیے ہیں سالاران نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر مذہبی امور سے نئے پالیسی پر نظر ثانی کرکے پرانی پالیسی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -