پشاور، ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے اور گھر پر دھماکہ کرنیوالے 5ملزموں کو 75سال قید

  پشاور، ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے اور گھر پر دھماکہ کرنیوالے 5ملزموں کو 75سال قید

  

پشاور (آئی این پی)پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک طالبان کے نام پر ڈاکٹر سے 70لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے اورگھر پر دھماکہ کرنے میں ملوث 5 ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر تین دفعات میں مجموعی طور پر 75سال قید، 3لاکھ اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنا دی۔ کیس میں ملوث افغانستان کے 4 شہریوں میں سے ایک ملزم کو18سال قید اور 75ہزار روپے جرمانہ جبکہ باقی 3 ملزمان کو 14 فارن ایکٹ کی تحت تین، تین سال کی سزااور پانچ، پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ سزا پوری ہونے کے بعد چاروں مجرموں کوملک بدر کرنیکا حکم بھی دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان عزت اللہ، قمر زمان، انذرگل، ساز خان، تاج محمد،احسان اللہ،کامران اور پرویز پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے مدعی مقدمہ ڈاکٹر سید انور شاہ کے گھر پر پانچ مارچ 2019کو بارودی دھماکہ کیا جس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا تھا اور بعد میں تحریک طالبان کے نام پر 70لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

بھتہ مانگنے پرسزا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -