صوابی‘ منشیات فروش گرفتار‘ چرس برآمد

  صوابی‘ منشیات فروش گرفتار‘ چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)تھانہ صوابی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرلی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بمقام سلیم خان شاخ رکشہ سے اتر کر دوران تلاشی ملزم اسد سکنہ گوہاٹی سے 4293 گرام چرس برآمد کیا گیا۔ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں ضلعی پولیس کا موت کے سوداگروں کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔اس سلسلے میں نو تعینات ڈی ایس پی صوابی شوکت خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم اسد کسی بھی وقت بڑی مقدار میں منشیات سمگل کریں گے۔اطلاع کو مصدقہ جانکر بمقام سلیم خان شاخ رکشہ میں بیٹھے ہوئے شخص سے 4293گرام چرس برآمد کیا گیا۔