احیاء العلوم بلامبٹ میں سابق مرکزی امیر سید منور حسن کی یاد میں تعزیتی سیمینار

  احیاء العلوم بلامبٹ میں سابق مرکزی امیر سید منور حسن کی یاد میں تعزیتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لوئر دیر(بیوروپورٹ) جماعت اسلامی ضلع دیر پائین کے زیر اہتمام احیاء العلوم بلامبٹ میں سابق مرکزی امیر سید منور حسن کی یاد میں تعزیتی سمینار منعقد ہوئی جس میں ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری،سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان، ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد زمان،سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل،سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی محمد رسول خان سابق تحصیل ناظمین عمران الدین ایڈوکیٹ،ریاض محمد ایڈوکیٹ کے علاوہ علماء،اوورسیز اور پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر سابق مرکزی امیر سید منور حسن سمیت کورونا سے شہید ہونے والے افراد کو بلند درجات عطاکرنے کیلئے دعا کی گئی جبکہ سید منور حسن کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی گئی،تعزیتی سیمینار سے مقررین اعزاز الملک افکاری،صاحبزادہ محمد یعقوب خان،حاجی سعید گل،امیر زمان،قاری فضل الرحمن،پروفیسر ڈاکٹر اعزاز علی شاہ، تیمرگرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری احسان شاکر اور انجینئر یعقوب الرحمن نے کہاکہ سید منور حسن ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام تھا جنہوں نے اسلام کی سربلندی اور قران وسنت کی اشاعت کیلئے مسلسل جہدوجد کی،وہ ایک بے باک اور نڈر شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ درویش صفت انسان تھے اوراقامت دین کے پابند تھے،مقررین نے کہاکہ سید منور حسن نے اپنی ساری زندگی صراط مستقیم اور دعوت اسلام کیلئے وقف کیاتھا اور جماعت اسلامی کو رنگ،نسل،قومیت سے ہٹ کر کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے اتحاد و یگانت کی پروان چڑھا دی مقررین نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کارکنوں کیلئے سید منور حسن،میاں محمد طفیل،قاضی حسین احمد کی زندگی مشعل راہ ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ کارکنان جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچانے سمیت اپنے اپ کو اقامت دین کیلئے وقف رکھے۔