فنڈز دینے سے انکار، عمران خان منفی سیاست کررہے ہیں، نورالحسن تنویر

فنڈز دینے سے انکار، عمران خان منفی سیاست کررہے ہیں، نورالحسن تنویر

  

ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم این اے حلقہ 169چوہدری (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

نورالحسن تنویر کے بھائی چوہدری شاہد جمیل،رفیق خاص و ضلعی رہنما ملک سجاد احمد علوی، محمد شفیق عباسی سٹی جنرل سیکرٹری ہارون آباد، چوہدری عبدالمجید،حاجی ارشد ملک، ملک شاہد، ملک حبیب،حسنین چوہدری،ثاقب خان،چوہدری مشاہد،احتشام احمد رحمانی،راؤ عبدالمالک، رضوان عباسی، مظہر رشید،سمیت شیر گروپ کے کثیر تعداد میں کارکنان نے ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر کے پارلیمنٹ کے سامنے ہوشربا عوام دشمن مہنگائی اور تبدیلی سرکار کی جانب سے ہارون آباد فورٹ عباس اور مروٹ کے پسماندہ علاقے کے ساتھ ناروا امتیازی سلوک روا رکھنے اور علاقہ کے لئے ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے سیانکار پالیسی کے خلاف بھرپور احتجاج کے اقدام کو سراہتے ہوئے تائید و حمایت کی ہے۔ان رہنماوں و کارکنان نے کہا ہے، کہ ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر نے تبدیلی سرکار کی جانبدارانہ اور عوام۔و۔علاقہ دشمن پالیسیوں کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کی ہے۔اور عوام کے۔سامنے موجودہ حکومت کا انتقامی سیاست کا منفی چہرہ بے نقاب کیا ہے۔مسلم۔لیگ ن کو ووٹ دینے کی سزا حلقہ کے۔عوام کے۔حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔عوام کسی بھی جماعت کے حق میں اپنا ووٹ ڈالتے ہیں اور الیکشن کے بعد تمام حلقے حکومت کی نظر میں برابر ہوتے ہیں لیکن عمران خان ہارون آباد، فورٹ عباس اور مروٹ کے لاکھوں شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کے ذریعے منفی سیاسی روایات اختیار کر رہے ہیں اور عوام اس منفی سوچ کے بارے میں واضح طور غم۔وغصے کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور حلقہ کے عوام کی اس آواز کو ایم این اے چوہدری نورالحسن تنویر نے پارلیمنٹ کے۔فورم۔اور ایوان کے باہر بھی اجاگر کیا ہے۔حکمران یار رکھیں کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے لیکن عوام ہمیشہ حلقے کے مالک ہوتے ہیں اور وہ اس قسم کی کوشش پر ردعمل ظاہر کیا کرتے ہیں جو حکمرانوں کے لئیے ناپسندیدگی کا واضح ثبوت ہے۔

نورالحسن تنویر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -