گگو منڈی:6سالہ بچے پرمخالفین کاشدید تشدد

  گگو منڈی:6سالہ بچے پرمخالفین کاشدید تشدد

  

گگو منڈی(نامہ نگار) نواحی گاؤں 179۔ای بی کے رہائشی افتخار(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

احمد نے ایس ایچ او گگو کو تحریری درخواست دی ہے کہ اس کا 6سالہ بیٹا عبداللہ مسمی محمد شہزاد کے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا اور بچے کھیلتے کھیلتے آپس میں الجھ پڑے اسی دوران محمد شہزاد وہاں آ گیا اور اس نے 6سالہ عبداللہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا بچے کی چیخ و پکار سن کر اس کی ماں پہنچی تو ملزم نے اس کے ساتھ بھی بد تمیزی کی اور دھمکیاں دیں افتخار احمد نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -