پاکستان کو بحرانوں نے گھیرلیا، تبدیلی سرکار کی رخصتی ضروری، حسن گیلانی

پاکستان کو بحرانوں نے گھیرلیا، تبدیلی سرکار کی رخصتی ضروری، حسن گیلانی

  

اوچ شریف (سٹی رپورٹر ) سابق ایم این اے ، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بہاول پور مخدوم سید علی حسن گیلانی نے اپنی رہائش گاہ غوث الاعظم ہاوس پر میڈیا سے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کی غیر تجربہ کار ٹیموں نے کپتان کی نگرانی میں ملک کے ہر شعبہ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے تعلیم صحت معشت انرجی سیکٹر سمیت کوئی شعبہ ہائے زندگی نہیں بچا جو اپنی آخری سانسیں نہ لے رہا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے کی نااہلی کے باعث 90 حادثات ہو چکے ہیں وزیر خوراک اپنی ناقص کارکردگی کے باعث آٹا چینی سکینڈل کو پروان دی اور غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا وزیر خارجہ کشمیر کو داؤ پر لگا کر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں تعلیم کا شعبہ بھی اختتامی مراحل میں ہے یونیورسٹی اور کالجز میں طلباء طالبات کے تعلیمی وظائف بند کر دیے گئے انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر مقدس فریضہ حج کے اخراجات کو دوگنا کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو بدترین صورتحال کی طرف دکھیلتے جا رہے ہیں اور وہ جان بوجھ کر تمام صورتحال سے انجان رہ کر برملا اعتراف کرتے ہیں کہ ملکی موجودہ صورتحال ٹی وی دیکھ کر پتہ چلا. انہوں نے کہا کہ بہت جلد حکومتی چھتری تلے اتحادی جماعتوں کا سایہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا تبدیلی جیسے بھونڈے مزاق کو غریب عوام بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے صرف اور صرف پاکستان پیپلز پا رٹی ہی واحد عوامی جماعت ہے۔

حسن گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -