لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن، 15افراد کیخلاف مقدمات

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن، 15افراد کیخلاف مقدمات

  

ملتان (وقائع نگار) پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

کرنے پر کریک ڈاون جاری ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 15 افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے ہیں جن میں سے بیشتر نے پابندی کے باوجود اپنی دوکانیں کھول رکھیں تھی مقدمات میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے افراد بھی شامل ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ویگن اور اے سی بس ڈرائیور وں پر بھی مقدمات درج کئے گئے جہنوں نے پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرتے ہوئے سواریوں کے مابین سماجی فاصلہ نہ رکھا تھا اور نہ ہی سواریوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے ان تمام افراد کے خلاف دفعہ144کی خلاف ورزی انفیکشن کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے،تھانہ کینٹ،چہلیک، مظفر آباد، قطب پور،ممتازآباد،گلگشت، سیتل ماڑی، دہلی گیٹ، بوہڑ گیٹ اور کپ میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ پولیس اکثر پیسوں کے عوض من پسند لوگوں سے جیبیں گرم کرنے کے بعد کھلی چھوٹ دے دیتی ہے اور نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، اعلی حکام سختی سے عمل درآمد کرواکر عوام کو موذی مرض سے نجات دلانے میں اپنا احسن کردار ادا کریں۔

لاک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -