ملتان میں سیکرٹریٹ نہ بننا بد قسمتی، ارکان اسمبلی اہم مقدمہ ہار گئے، خالد بھٹہ

  ملتان میں سیکرٹریٹ نہ بننا بد قسمتی، ارکان اسمبلی اہم مقدمہ ہار گئے، خالد ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز لَور یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے صدر ملک خالد بھٹہ نے اپنے ایک(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

بیان میں کہا موجودہ حکومت کا ملتان میں سیکرٹریٹ نہ بنانا جنوبی پنجاب کی عوام سے دشمنی لینے کے برابر ہے، انہوں نے کہا ہم نے پیپلزپارٹی کے دور میں قرار داد پیش کی تھی کہ ملتان میں سیکرٹریٹ بنایا جائے اس وقت کے وزیراعظم نے اس کو منظور کیا تھا مگر آج موجودہ حکومت نے ملتان کے شہریوں کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا ہے، ملتان شہر کے ایم پی ایز اور ایم این ایز ملتان کا مقدمہ ہار گئے ہیں اور ایک ایم پی اے جیت گیا اور بہاول پور کو سیکرٹریٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ہماری پارٹی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور ہم ان قریب پورے جنوبی پنجاب میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیں گے جس کے لئے ہم نے اپنے ورکروں کو کال دے دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -