سورج میانی: واردات کے دوران شہری قتل، مقدمہ درج، ملزموں کی تلاش تیز

  سورج میانی: واردات کے دوران شہری قتل، مقدمہ درج، ملزموں کی تلاش تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)پولیس تھانہ صدر نے سورج میانی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک شخص کے جان بحق ہونے (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمہ مقتول الطاف کے بھائی مختار حسین کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کی شب سورج میانی میں تین موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکو ایک دکان میں داخل ہوئے جہاں سے انہوں نے اسلحہ کے زور کر الطاف سے نقدی اور موبائل فون چھینا فرار ہقنے لگے تو الطاف نے انہیں پکڑنے کی کو شش کی۔جس پر ملزمان نے اسے تین فائر مارے۔الطاف موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول الطاف سے چھینے جانے والے مو بائل کی لوکیشن مظفر گڑھ کی آرہی ہے پولیس ٹیمیں مظفر گڑھ پہنچ چکی ہیں۔جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے